لاہورجلسے سے پی ڈی ایم کی جگ ہنسائی ہوئی‘میاں محمودالرشید

      لاہورجلسے سے پی ڈی ایم کی جگ ہنسائی ہوئی‘میاں محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اس سے پی ڈی ایم کو جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ گیارہ جماعتیں پوری اچھل کود کے باوجود مینار پاکستان پارک کو نہ بھر سکیں، مینار پاکستان کو بھرنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں تھی۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا کہ انہیں بطور سیاسی کارکن علم تھا کہ اپوزیشن یہ بھاری پتھر نہیں اٹھا سکے گی۔ لاہور والوں نے جلسے سے لاتعلق رہ کر اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی۔11 جماعتیں منتیں ترلے کرتی رہیں، لاہوریوں نے لفٹ نہیں کرائی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مینار پاکستان پارک بھرنے کی خواہش حسرت میں بدل گئی حالانکہ مینار پاکستان کا یہ پارک پی ٹی أئی کئی بار بھر چکی ہے اور 30 اکتوبر 2011 میں لاکھوں شہری عمران خان کی کال پر یہاں پہنچے تھے۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ اپوزیشن الٹی قلابازیاں بھی لگا لے عوامی پذیرائی سے محروم رہے گی۔
 بھان متی کے اس کنبے کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں میں تضاد جلد کھل کے سامنے آجائے گااور ان کی دال جوتوں میں بٹے گی۔ اپوزیشن سینٹ انتخابات میں رخنہ ڈال کر انہیں سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن سینٹ انتخابات وقت پر ہوں گے اور حکومت کسی طرح کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔