حکومت نے معیشت کی عمارت کو زمین بوس کر دیا ہے،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی عمارت کو زمین بوس کر دیا ہے۔ آج عام آدمی رو رہا ہے، عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ کیا پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ قوم کو یہ دن بھی دیکھنا پڑیں گے؟ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھا پی ڈی ایم ملک و قوم کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے میں کارگر ثابت ہو گی۔ عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں حکومت مخالف تحریک کا آغاز عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا گی ہم نے ہر مشکل کو عبور کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
یہ معرکہ کامیابی کے ساتھ سر کیا جائے گا۔