ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون  پر پوری قوم یکجا ہے،علامہ اصغر نورانی

ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون  پر پوری قوم یکجا ہے،علامہ اصغر نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک دعوت حق پاکستان  کے امیر علامہ محمد اصغر نورانی  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون پر پوری قوم یکجا ہے اوریکجار ہے گی اور73کے آئین کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی۔ قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کر نے کے لیئے تیار نہیں ہیں اور پھر انھیں اداروں میں شامل کر نے کی منطق قوم کی سمجھ سے با لا ہے۔ آئین پر عمل کر نا اور اسے حقیقی روح کے مطابق نافذ کر نا ہر حکومت کی ذمے داری ہے۔ معاشی و سیاسی استحکام کا متقاضی ہے جو صرف اسلام کے سود سے پاک معاشی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا الشاہ احمد نورانی صدیقی  دوقومی نظریے کے بہت بڑے علمبردار اور عقیدہ ختم نبوت کے عظیم محافظ تھے۔
 آپ اپنے عہد کے بہت بڑے مصلح اور بین الاقوامی مبلغ تھے۔ 
آپ نے پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔آپ وہ نامور سیاستدان تھے جن کا دامن ہر قسم کی الودگی سے پاک تھا۔انہوں نے کہا کہ، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنا ہوگا ریاست مدینہ کے دعویدارحکمران ملک کو استعمار کے ایجنڈے کی تکمیل کی طرف لیکر جا رہے ہیں اور ملک کے اسلامی کلچر کو مغربی کلچر میں تبدیل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں ملک کی اسلامی و دینی قوتوں کو اسکا راستہ روکنا ہوگا،ریاست مدینہ کے حوالے سے حکومت عملی میدان میں بہت پیچھے ہیں۔