بدین میں وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی، کورونا سے اموات میں اضافہ

  بدین میں وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی، کورونا سے اموات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین(آئی این پی) ضلع  بدین  کے 5 بڑے اسپتالوں میں آئی سی یو وارڈ اور وینٹلرز کی سہولت میسر نہ ہونے کے سبب کورونا کے کئی مریض دم توڑ گئے،اٹھارہ لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ضلع بدین میں کورونا وائرس میں مبتلا 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  جان کی بازی ہار جانے والوں میں نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر  سمیت دیگر ایسے افراد شامل ہیں جو بدین میں وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ملنے کے باعث کراچی میں یا حیدرآباد کے اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ دو ماہ میں 600 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع کے 5 بڑیاسپتالوں میں نہ تو آئی سی یو وارڈ ہیں اور نہ ہی وینٹلرز کی سہولت میسر ہے۔ بدین میں کورنا وائرس سے 17 افراد کی ہلاکت کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہ آئے جس کی وجہ سے مریض حیدرآباد اور کراچی جانے پر مجبور ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسربدین بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ بدین کے سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لینٹرز کی سہولت نہیں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے سندھ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے بجٹ جاری ہونے کے باوجود بدین کے سرکاری اسپتال بنیادی طبی سہولتوں سے محروم ہیں، آئی سی یو وارڈ سمیت طبی سہولتیں فراہم کر کے شہریوں کو زندگی کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
بدین اموات

مزید :

صفحہ آخر -