پی ڈی ایم جلسے کیلئے آنیوالی لیگی خاتون رکن اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد پی ڈی ایم لاہور جلسے میں شرکت کیلئے لاہور آرہی تھیں۔ راستے میں انہیں اپنی رپورٹ موصول ہوئی جس میں انکشاف ہوا وہ کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں۔کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ثوبیہ شاہد کو پنڈی بھٹیاں سے واپس بھیج دیا گیا تاہم وہ جس قافلے میں شریک تھیں وہ مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گیا تھا۔
خاتون رکن اسمبلی