باشعور عوام نے اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کردیا، میاں اسلم اقبال

 باشعور عوام نے اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کردیا، میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ  پاکستان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔عوام پاکستان تحریک انصاف کے ملک کی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں اوراپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل سے عوام متنفر ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہاکہ منتخب حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوگی کیونکہ پی ڈی ایم کی جھوٹ،منافقت اور دھوکہ دہی کی سیاست سے عوام تنگ آچکے ہیں۔- صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک کورونا کی لپیٹ میں ہے اور مفاد پرست ٹولہ اپنی دولت چھپانے کے چکر میں ہے۔اپوزیشن سن لے عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں انتشار نہیں۔ اپوزیشن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
  میاں اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -