جلسے کے اختتام پر کارکن جاتے ہوئے کرسیاں بھی اٹھا کر لے گئے
لاہور (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان کے جلسے کے اختتام پر کئی کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے۔نواز شریف کی تقریر کے بعد جیسے ہی جلسہ ختم ہونے کا اعلان ہوا تو کارکنان کرسیوں پر جھپٹ پڑے، اس دوران ایک ایک کرسی کے لئے کئی کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور آپس میں گتھم گھتا ہوگئے۔ ٹینٹ سروس والوں سے کرسیاں نہ ملنے کی وجہ سے جلسے کی میزبان مسلم لیگ (ن) نے اپنی جیب سے نئی کرسیوں کی خریداری کی تھی۔