ایاز صادق کے گھر میں پی ڈی ایم قائدین کی پرتکلف کھانوں سے تواضع

      ایاز صادق کے گھر میں پی ڈی ایم قائدین کی پرتکلف کھانوں سے تواضع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے  پی ڈی ایم کے قائدین کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی۔حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کا مینارِ پاکستان جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں  ایاز صادق کے گھر اکھٹے ہوئے جہاں  ظہرانے  میں پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی،کھانے کے تمام امور کی نگرانی سابق اسپیکر کی اہلیہ  نے کی مینو میں چکن روسٹ، چکن بروسٹ، ساگ اور چکن پلاؤ سمیت دیگر ڈشز  تیار کی گئیں جبکہ مولانا فضل الرحمن کیلئے ان  کی پسند کا میٹھا بھی تیار کیا گیا۔
تواضع

مزید :

صفحہ اول -