محمود اچکزئی افغانستان کا راگ الاپتے رہے

  محمود اچکزئی افغانستان کا راگ الاپتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی پی ڈی ایم جلسے میں افغانستان کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ لاہوری انگریز سامراج کا حصہ رہے، انہوں نے ہندو اور سکھوں سے مل کر انگریز کا ساتھ دیا۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔ مجھے دکھ ہے کہ لاہوریوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں کلمہ پڑھا جاتا تھا، وہ سب انگریزوں کے قبضے میں چلے گے، واحد وطن افغانستان ہے جو انگریزوں کے خلاف کھڑا ہوا، لاہوروں نے افغانستان پر قبضہ کرنے کا ساتھ دیا۔
محمود خان اچکزئی 

مزید :

صفحہ اول -