(ن) لیگ کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس بھی آج طلب
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس بھی آج (پیر) کے روز طلب کر لیا گیا،مسلم لیگ (ن) کی مرکزی فیصلہ سازکمیٹیوں اور ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو اور سینٹرل ورکنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیاگیا۔سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کا مشترکہ اجلاس دوپہر دو بجے کے بجائے اب پیر کی صبح 11 بجے لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ پی ڈی ایم کی سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس طلب