معروف  اداکارہ ماہرہ خان  بھی کورونا وائر س کا شکار 

  معروف  اداکارہ ماہرہ خان  بھی کورونا وائر س کا شکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے گزشتہ چند روز میں خود سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی آگاہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے لیکن وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔انہوں نے مداحوں سے ماسک پہننے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنے پر زور دیا، ماہرہ خان نے لکھا کہ اپنے لیے اور دوسروں کی خاطر ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
 ماہرہ خان

مزید :

صفحہ اول -