سی این جی سٹیشنز کی بندش سے شہری مشکلات سے دو چار
پشاور) سٹی رپورٹر(صوبائی دارلحکومت پشاور میں اتوار کے روز سی این جی سٹیشنز کی بندش سے پبلک شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر میں پبلک ٹراسنپورٹرز بھی مشکلات سے دو چار رہے شہر میں گزشتہ روز سی این جی سٹیشنز ز کی بندش سے شہریوں کو امد ورفت میں دقت کا سامنا رہا جبکہ پبلک ٹراسنپورٹرز بھی سی این جی نہ ہونے پر برہم نظر ائے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں کرایے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے پر جس پر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے شہریوں نے سی این جی کی بندش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی وجہ سے آئے روز نئے بحران کھڑے ہو جاتے ہے اورضرورت کی چیز نا پید ہو کے رہہ جاتی ہے شہر میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث جہاں ٹرانسپورٹرز اور عوام کو امد و رفت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا وہی رہائشی آبادیوں سی این جی بندش سے رہائشی آبادیوں مین گیس پریشر زیاددہ ہو گیا جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔