کراچی کے تمام مسائل کا حل چھ نکات میں موجود ہے، مصطفی کمال 

کراچی کے تمام مسائل کا حل چھ نکات میں موجود ہے، مصطفی کمال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹڑ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے 95 فیصد مسائل اور کراچی کے تمام مسائل کا حل پی ایس پی کے پیش کردہ چھ نکات میں موجود ہے۔ آج نہیں تو کل ہمارے ہی پیش کردہ حل سے پاکستان کی موجودہ صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، حکمران جتنی دیر سے ہمارے پیش کردہ حل پر عمل درآمد کریں گے، اتنا ہی نقصان پاکستان کو پہنچے گا۔ سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات وزرا اعلی ہاس سے نکال کر نچلی ترین سطح تک منتقل کیے جائیں۔ دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجرا یقینی اور لازم بنایا جائے۔ تیسرا یہ کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کی مردم شماری ٹھیک کرائی جائے اور اسی تناسب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھائی جائیں اس میں ہر پاکستانی کا فائدہ ہے۔ چوتھی بات یہ کہ کراچی کو 7 ڈسٹرکٹس کے بجائے ایک ڈسٹرکٹ کی صورت میں بحال کیا جائے۔ پانچویں بات یہ کہ کراچی ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو تمام اختیارات واپس کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر کے بحال کیا جائے اور آخر میں کراچی میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام 18 ایجنسیوں کے بلدیاتی امور میئر کے دفتر کو دیئے جائیں جبکہ لینڈ کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے زریعے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں انہوں نے بین الاقوامی، قومی اور شہری حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کا تفصیلی موقف بیان کیا۔