محکمہ تعلیم ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑینگے،احسان شاہ
پبی (نما ئندہ) ایجو کیشن ڈیپار ٹمنٹ کے تمام ملا زمین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے بچوں کی تعلیم وتر بیت تر جیح نمبرون ہو گی تمام حکو متیاقدا مات کو احسن طر یقے سے عملی جا مہ پہنا رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار منیجمنٹ کیڈر سنٹرل زون کے نو منتحب صدر سید احسان شاہ زبیر خان خلیل سجاد اختر اقبال اور گل راج خان نے سر کل پبی میں نو منتحب افسران کے کا بینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں دو رس نتائج بر آمد ہو رہے ہیں یہی و جہ ہے کہ محکمہ تعلیم دن بہ دن تر قی کر رہا ہے محکمہ میں مثبت تبد یلی اس امر کی غما زی کر رہا ہے کہ معا شرے کی تر قی و خو شخا لی محکمہ تعلیم سے ہی وابستہ ہے اس موقع پر نو منتحب کا بینہ کو تمام حا ضرین نے مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ نئی صبح طلوع ہو نے والی ہے