صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں، شفیق آفریدی

      صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں، شفیق آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائندہ)صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہے معاشرے میں اپنے قلم کے ذریعے منفی سرگرمیوں کوختم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور علاقے کے مسائل اجاگرکرکے علاقہ ترقی کرسکتاہے صحافیوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شفیق نے دورہ ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی شفیق افریدی کو الیکشن کمیٹی نے آنے والے باڑہ پریس الیکشن کے حوالے بریفنگ دی اور صحافیوں کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔جس پر انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ کے صحافیوں نے ہر مشکل وقت میں علاقے کے مسائل کو اجاگرکیا ہے اور مشکل وقت میں اپنے صحافتی سرگرمیاں جاری رکھ کر عوام کی خدمت کیاہے انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ موجودہ الیکشن کے تیاری میں الیکشن کمیٹی شفاف انتخابات کرائے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک متفقہ کابینہ تشکیل دیکر صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں انہوں نے اس موقع پر کورونا ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھنے پر بھی زور دیا اور باڑہ پریس کلب کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔