خیبربجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آگئے
خیبر(بیورورپورٹ)بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آگئے۔لائن کٹنگ معمول بن گیا ہے۔ہفتہ میں تین گھنٹے بجلی بھی فراہم نہ ہوسکے۔عوام پینے کی پانی کو ترس رہے ہیں۔بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں۔اہلیان لنڈی کوتل سراپہ احتجاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرلنڈی کوتل کے عوام بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عاجز بن گئے حکام سے بار بار مطالبات کے باوجود بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا عوامی نشینل پارٹی ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین شینواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دور جدید میں ہم اپنے قوم کے حقوق کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں نومنتخب نمائندوں نے عوامی مسائل سے روگردانی اختیار کئے ہیں جس سے عوام مایوس ہوگئے انہوں نے کہا کہ سردی آتی ہی ٹیسکو عملہ بجلی لوڈشیڈنگ پر معمول کے مطابق ظلم کرنے کا سلسلہ رواں رکھنے کیلئے سرگرم رہتے ہیں اس سال بھی لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن عملے نے وہی بے انصافی کا رویہ اختیار کیا ہے اور بجلی بدستور نہ ہونے کے برابر ہیں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قاری عبدالرحمان شینواری نے کہا کہ گریڈ عملہ نے لائن کٹنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ناانصافی ہے ہفتہ میں تین دن بجلی نمبر ہے جس سے مختلف مسائل نے جنم لیا ہے ایک طرف بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں جس سے پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور عوام پینے کے صاف کو بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں دوسرے جانب عوام وضو کیلئے گرم پانی سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں تین گھنٹے تک بجلی فراہم نہیں ہوتی کیا یہ گریڈ اسٹیشن عملے کی انصاف ہے کہ سردی کی اس شدت میں عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کیا ہے انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ کم ازکم دن میں دس گھنٹے بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں اور لائین کتنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گریڈ عملہ نے کہا کہ پشاور ٹیسکو کیجانب جو شیڈول ملی ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں اور تمام فیڈرز کو برابر بجلی فراہم کرتے ہیں۔