متاثرہ ممالک ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں: اقوام متحدہ 

      متاثرہ ممالک ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے دنیا بھر کے سربراہان مملکت و حکومت سے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہ ممالک اپنے ہاں ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کی ایک ورچوئل ماحولیاتی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے وجہ بننے والے حالات میں بہتری نہ لائی گئی تو رواں صدی کے آخر تک زمین کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک کا اضافہ بھی ممکن ہے اس کانفرنس میں جرمن چانسلر میرکل نے تحفظ ماحول کے لیے غریب ممالک کی مدد کی خاطر برلن حکومت کی طرف سے تقریبا پانچ سو ملین یورو کی اضافی رقوم کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔
اقوام متحدہ