دوآبہ ٹائپ ڈی ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے،ظہور شاکر
پشاور) پاکستان نیوز(وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ دوآبہ ٹائپ ڈی ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں آٹھ ماڈل بی ایچ یوز بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے ہر یونین کونسلز کے رہائشی 24 گھنٹے مستفید ہو سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سنجیدہ ہے اور تمام ہسپتالوں میں بہترعلاج معالجہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں حکومت نے صحت انصاف کارڈ جیسا میگا پراجیکٹ بھی شروع کیا ہے جس کے تحت اب لوگ صوبے سے باہر راولپنڈی، اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں مفت دس لاکھ روپے کی طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے فنڈ بڑھا دیا ہے جبکہ کورونا وائرس سمیت تمام مہلک اور اس پر قابو پانے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپس، سیمینار اور اگاہی مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے اپنے آپ اور دوسروں کو بچانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔