بھارتی کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، سول نافرمانی کی تحریک چلانے کااعلان 

      بھارتی کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، سول نافرمانی کی تحریک چلانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی ہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا، کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے دہلی جے پور روڈ بلاک کرنے کردی۔ادھربھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجیوال نے بھی تصدیق کی ہے کہ کسانوں نے دہلی جے پورہائی وے کو بلا ک کردیا ہے اور انہیں ٹول فری کردیا ہے۔وفاقی حکومت اور کسانوں خے نمائندگان کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور  ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے احتجاج میں شدت لانے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر سے بھوک ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ادھر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کیلئے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجیوال نے کہا کہ کسانوں نے دہلی جے پورہائی وے کو بلا ک کردیا ہے اور انہیں ٹول فری کردیا ہے۔ادھر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارتی کسانوں کااحتجاج

مزید :

صفحہ اول -