پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید36 اموات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 36افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8ہزار 832 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2ہزار 362نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 40ہزار787ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ84 ہزار719 مریض صحتیاب ہوچکے اور 47ہزار236 زیر علاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 158، خیبر پختونخوا ایک ہزار371، اسلام ا?باد 368، گلگت بلتستان99، بلوچستان175 اور آزاد کشمیر میں191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار840، خیبر پختونخوا 52 ہزار449، سندھ ایک لاکھ 95 ہزار702، پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار541، بلوچستان 17 ہزار745، آزاد کشمیر 7 ہزار719 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی، کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 39 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح18 اعشاریہ 43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں10 اعشاریہ83 فیصد، بلوچستان میں11 اعشاریہ62 ، گلگت بلتستان میں2 اعشاریہ68 ، اسلام آباد6اعشاریہ16 ، خیبر پختونخوا 11 اعشاریہ29 اور سندھ میں11 اعشاریہ47 فیصد تک ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح4 اعشاریہ42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح5 اعشاریہ47 ، راولپنڈی میں 11 اعشاریہ26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح16 اعشاریہ2 ، کوئٹہ میں6 اعشاریہ19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔