انجریز سے پریشان قومی ٹیم کا کون ہو گا نیا کپتان ؟ 3 نام سامنے آ گئے

انجریز سے پریشان قومی ٹیم کا کون ہو گا نیا کپتان ؟ 3 نام سامنے آ گئے
انجریز سے پریشان قومی ٹیم کا کون ہو گا نیا کپتان ؟ 3 نام سامنے آ گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابر اعظم اور شاداب خان کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے سیریز میں گرین شرٹس کو نئے کپتان کے تقرر کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور اگرچہ ٹیم مینجمنٹ کو شاداب کے بروقت فٹ ہونے کی امید ہے تاہم پلان بی میں محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انجری کی وجہ سے بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے نائب شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق عندیہ دے چکے کہ ان کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا، اگر شاداب بروقت ٹھیک نہ ہو سکے تو پھر گرین شرٹس کو نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہو گا، ذرائع کے مطابق محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ میں سے کسی کو ذمہ داری سونپنے پر غور جاری ہے۔
گوکہ مینجمنٹ کوامید ہے کہ شاداب دستیاب ہوں گے لیکن پلان بی کے تحت متبادل کپتان کا بھی سوچا جانے لگا، رضوان فیورٹ نظر آتے ہیں، ان کی زیر قیادت رواں برس خیبرپختونخوا نے قومی ٹی 20 ٹائٹل بھی جیتا تھا، اسی طرح عماد نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 5 کا فاتح بنایا ہے، حفیظ کی مصباح سے خاصی دوستی ہے لیکن وہ بورڈ کے منظور نظر نہیں ہیں، دوسری جانب بابرکی عدم موجودگی میں اب پاکستانی ٹیم کو نئے اوپنر کی تلاش ہوگی، فخر زمان پہلے ہی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
یوں اب کیویز کیخلاف نئی اوپننگ جوڑی میدان میں اترے گی، ذرائع نے بتایا کہ بابر کی انجری سے قبل ہی محمد رضوان سے اننگز کا آغاز کرانے کا پلان بنا لیا گیا تھا، ان کے ساتھی ممکنہ طور پر عبداللہ شفیق ہوں گے، شاہینز میں شامل ذیشان ملک نے سینئر ٹیم کے پریکٹس میچ میں برق رفتار نصف سنچری بنا کراپنی جانب توجہ مبذول کرا لی،گوکہ وہ ٹی 20 سکواڈ میں شامل تو نہیں ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر انہیں موقع دیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -