لاہور کے 343کیٹرنگ والوں کا انکار لیکن پی ڈی ایم جلسہ کیلئے کس شہر سے کرسیاں حاصل کی گئیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور کے 343کیٹرنگ والوں کا انکار لیکن پی ڈی ایم جلسہ کیلئے کس شہر سے کرسیاں ...
لاہور کے 343کیٹرنگ والوں کا انکار لیکن پی ڈی ایم جلسہ کیلئے کس شہر سے کرسیاں حاصل کی گئیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 343ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس والوں نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے کسی طرح کی سروسز فراہم نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا، حکومت نے کرسیاں فراہم کرنے والی گوجرانوالہ کی کمپنی کا سراغ لگا لیا جس کے خلاف کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مرتب کردہ قانون کے مطابق مقدمے کے اندراج کرایا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق ن لیگ کی جانب سے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئیں جس میں ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے اپنے طو رپر خرید کی گئی کرسیاں بھی شامل ہیں جبکہ کچھ گوجرانوالہ میں ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں تاہم اس کمپنی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے لاہور کی 343ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کو پیشگی متنبہ کر دیا تھا اور ان سے جلسے کے منتظمین کو کسی طرح کی سروسز فراہم نہ کرنے کا بیان حلفی بھی لیا گیا تھا۔