لاہور جلسے میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے،شاہد خاقان عباسی 

لاہور جلسے میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے،شاہد خاقان عباسی 
لاہور جلسے میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے،شاہد خاقان عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہاہے کہ کل کاجلسہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ تھا،میرے حلقے سے 5 ہزاربندہ آیاتھا،ایک لاکھ سے زائد لوگ پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہوئے ۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ کل کاجلسہ کامیاب تھا،کل لاہور کے لوگ بھی جلسے کیلئے نکلے تھے ،حکومتی رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی،جتنے لوگ کل پنڈال کے اندر تھے اس سے زیادہ پنڈال سے باہر تھے ،ان کاکہناتھا کہ کل ٹرانسپورٹ،کرسیوںاورلائٹنگ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،جلسہ نہ ہونے دینے کیلئے حکومت نے پورازور لگایا،ایجنسیز کی رپورٹ جلسے میں شرکاکی تعداد30 ،40 ہزار کی ہے،حکومتی طوطے شرکا کی تعداد20 ہزار بتا رہے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہاکہ ہمارے پاس ایک استعفوں کااور دوسراآپشن لانگ مارچ کاہے،ن لیگ دونوں آپشنز کیلئے تیار ہے،سب اس نااہل حکومت کودھکا دینے اسلام آباد جائیں گے،ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی آج پی ڈی ایم کے فیصلے کو سپورٹ کرے گی ۔