سعودی عرب میں کورونا کے مزید 139 کیسز رپورٹ

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 139 کیسز رپورٹ
سعودی عرب میں کورونا کے مزید 139 کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں آج کورونا وائرس کے مزید 139 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 اموات ہوئیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج بھی مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 139 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 888 ہوگئی ہے۔ 
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 48 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق مختلف شہروں میں کورونا کے 202 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 549 ہوگئی ہے۔ 
اس وقت سعودی عرب میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 291 رہ گئی ہے۔