لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، مقدمات درج
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے ہی پولیس نے 2مقدمات درج کرلیے تھے، یہ مقدمات پارک کے تالے توڑنے اور زبردستی داخل ہونے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے۔
گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے یہ دونوں مقدمات لاری اڈہ پولیس سٹیشن میں درج کیے گئے۔ دونوں مقدمات سیکیورٹی عملے کی جانب سے نامعلوم افراد کےخلاف درج کرائے گئے۔
ایک مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر محمد یوسف اور دوسرا ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایک مقدمہ 11 اور دوسرا 12 دسمبر کو درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ گزشتہ روز مینارپاکستان گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن قائدین نے کہا کہ عوام نے جعلی تبدیلی دفن کر دی۔