عمران خان نے نوجوانوں کو اب کونسی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیدیا؟

عمران خان نے نوجوانوں کو اب کونسی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیدیا؟
عمران خان نے نوجوانوں کو اب کونسی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیدیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ ’پٹھانوں کی تاریخ‘ مبنی کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔
ہر ماہ مختلف کتابیں پڑھنے کا مشورہ دینے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں ماہ یعنی دسمبر میں پڑھی جانے والی کتاب کی تصویر شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)


عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی کتاب ’پٹھانوں کی تاریخ‘ پر مبنی کتاب ہے جبکہ اس کےمصنف بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید ہیں۔

شجاع قوم پٹھان:اردو میں کتاب پڑھنےکے لیے یہاں کلک کریں۔
وزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اس ماہ بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ’پٹھانوں کی تاریخ‘ پڑھنے کا مشورہ دے رہا ہوں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’میں volume 7 پڑھ رہا ہوں کیونکہ وہ میرے جیسے ان پٹھان قبائل کے بارے میں ہے جو پچھلے ایک ہزار سال میں افغانستان سے بھارت آئے اور بھارت کے مختلف حصوں میں آباد ہوئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کتاب کو پڑھنے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کی تاریخ کی تشکیل میں پٹھان قبائل نے اپنا کیا کردار ادا کیا تھا۔‘واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب عمران خان نے اپنے مداحوں خصوصاََ ملک کے نوجوانوں کو کتابیں تجویز کیں۔
اس سے قبل عمران خان نے نوجوانوں کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بصیرت بخش اور روشن خیال پڑھنے میں مشغول ہونے کے لیے مشہور کتاب ’Lost Islamic History‘ پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔عمران خان نے نوجوانوں کو مذہب کے قریب لانے اور خدا کی محبت کے بارے میں جاننے کے لیے مشہور ناول ’فورٹی رولز آف لو‘ (Forty rules of love) پڑھنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔