چیف سلیکٹر کا اعلان کب ہو گا اور کیا قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بدلے میں کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ وسیم خان نے سب کچھ بتا دیا

چیف سلیکٹر کا اعلان کب ہو گا اور کیا قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ...
چیف سلیکٹر کا اعلان کب ہو گا اور کیا قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بدلے میں کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ وسیم خان نے سب کچھ بتا دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا جبکہ بورڈ نے ملکی کرکٹ میں بہتری کیلئے پانچ سالہ حکمت عملی مرتب کی ہے جبکہ سسٹم میں تبدیلی کیلئے تھوڑا وقت درکار ہو گا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، پی ایس ایل چھ کے میچ کراچی میں بھی ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان عالمی کرکٹ کیلئے مضبوط ہو اور قومی ٹیم کی رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضاءقائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کوئی بھی چیز راتوں رات نہیں بدل سکتی، ہم چاہتے ہیں کہ نمبرون بنیں اور اس کیلئے طویل مدتی کام کر رہے ہیں اور سسٹم تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا، ہم باہر سے کسی دباﺅپر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرتے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شامل کیا اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے ملکی کرکٹ میں بہتری کیلئے پانچ سال حکمت عملی مرتب کی ہے جبکہ خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں، پاکستان ویمنز ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی جہاں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ 
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دیکھانے والوں کو نظرانداز کرنے کا تاثر غلط ہے ، دوسرے ممالک میں ایک دو کارکردگی پر سلیکشن نہیں ہوتی اور کارکردگی میں تسلسل دیکھا جاتا ہے اور جو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دیکھائے گا، اسے ضرور موقع ملے گا۔ 
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے تھے کہ قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ ڈیل کے تحت ہوا ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں اور کوئی ڈیل نہیں کی گئی، ہمارا کام انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنا ہے جس کیلئے بائیو سیکیور ماحول قائم کیا اور اس پر سب لوگ خوش تھے کہ ہم کھلاڑیوں کی صحت کا بہترین خیال رکھ رہے ہیں، نیوزی لینڈ کا دورہ پہلے ویسٹ انڈیز نے کیا اور ان سے بھی ہم نے معلومات حاصل کیں اور اس کے بعد ہی اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا 

مزید :

کھیل -