بابراعظم پر خاتون کے الزامات، پولیس کی تفتیشی رپورٹ بھی آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات سے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کروا دی۔
پولیس نے رپورٹ میں کہاہے کہ خاتون کے الزامات میں صداقت نہیں ،2017 میں خاتون کا موقف سن کر اندراج مقدمہ کی درخواست داخل دفتر کر چکے ہیں، رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خاتون بابراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہی ،رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست کو قانو ن کی روشنی میں نمٹانے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ خاتون حامزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔