بیرون ملک روانگی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ پیش کردیا

بیرون ملک روانگی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ پیش ...
بیرون ملک روانگی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے سپیکر سندھ اسمبلی کے اپنا استعفیٰ تحریر کرکے پارٹی قیادت کو پیش کردیا، بیرون ملک روانگی سے قبل ہاتھ سے لکھا استعفیٰ جمع کراگئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مراد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ وزارت اعلیٰ اور رکنیت پارٹی کی امانت ہے ، پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں اور بیرون ملک روانگی سے قبل جمع کراگئے ۔
یادرہے کہ اپوزیشن پارٹیز نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن پارٹیرز کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کے پاس31دسمبر تک استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اپنے رہنماﺅں کو بلاول ہاﺅس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی تھی ۔ یہ استعفے اپوزیشن کے لانگ مار چ اور دھرنے کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اراکین اسمبلی سپیکرکے پاس جمع کرائیں گے ۔ 

مزید :

قومی -