نائٹ پارٹی میں تصادم، 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں لیکن پولیس نے کتنے لڑکوں کو گرفتار کیا؟ جڑواں شہروں سے خبرآگئی

نائٹ پارٹی میں تصادم، 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں لیکن پولیس نے کتنے لڑکوں کو ...
نائٹ پارٹی میں تصادم، 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں لیکن پولیس نے کتنے لڑکوں کو گرفتار کیا؟ جڑواں شہروں سے خبرآگئی
سورس: Pixabay.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں 1 لڑکی دم توڑ گی اور دوسری شدید زخمی ہے۔ سیکورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کرکے 1 نوجوان کو زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائٹ پارٹی میں تصادم ہوا تھا، مبینہ طور پر 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گری جس سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی۔
تصادم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اسلام آباد پولیس اور امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں موجود 4 لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔