”قرنطینہ کی وجہ سے تیاریاں متاثر ہوئیں مگر کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں“

”قرنطینہ کی وجہ سے تیاریاں متاثر ہوئیں مگر کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ...
”قرنطینہ کی وجہ سے تیاریاں متاثر ہوئیں مگر کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں“
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ 14 روزہ قرنطینہ کی وجہ سے تیاریاں متاثر ہوئیں مگر کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو اپنا تجربہ منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہوں جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کو بھی سپورٹ کررہا ہوں، قرنطینہ کے14روز مشکل تھے جس کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئی ہیں اور ایک 4 روزہ میچ کی قربانی بھی دینا لیکن کوئنز ٹاؤن میں ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ 
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں، نیوزی لینڈ اے کیخلاف چار روزہ میچ بھی فارم میں آنے کا اچھا موقع ہو گا۔ محمد عباس کا گیند پر کنٹرول اچھا ہے، ٹیسٹ سیریز میں ان سے اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، دیگر نوجوان باﺅلرز بھی باصلاحیت ہیں، بیٹنگ میں مقامی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں بھی اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کر رہا ہوں۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، بابر اعظم کی انجری قومی ٹیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، بہرحال سکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز موجود ہیں، ان کیلئے موقع اور چیلنج ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

مزید :

کھیل -