انجریز کی مصیبت سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری آ گئی

انجریز کی مصیبت سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری آ گئی
انجریز کی مصیبت سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئنز ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کی فٹنس بہتر ہونے لگی ہے جنہوں نے آج باﺅلنگ پریکٹس بھی کی ہے اور نیوزی کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی ٹانگ میں کھچاﺅ کم ہوا ہے اور اب معمولی درد ہے جو مزید ایک دو روز میں مکمل ختم ہوجائے گا۔ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز کیلئے بابر اعظم کی جگہ پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ روز انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے جس کے باعث شاداب خان کو قیادت سونپی گئی ہے تاہم اگر وہ بھی انجری کے باعث سیریز نہ کھیل سکے تو پھر متبادل کپتان کے طور پر محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

کھیل -