پی ڈی ایم کے رہنماؤں کاجاتی امرامیں اہم اجلاس، بڑے فیصلے متوقع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا اہم اجلاس جاتی امرامیں جاری ہے، اجلاس میں استعفوں کے معاملے پر بھی مشاورت۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کے لیے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے جاتی امراء میں سر جوڑ لیے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا پلان تیار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں جلسوں ، مظاہروں اور لانگ مارچ کی تاریخ کا پلان بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کی سیریز کی جس کا آخری جلسہ گزشتہ روز کل لاہور میں ہواتھا۔ جس میں اپوزیشن کی جانب سے استعفوں اور لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا۔