برہنہ حالت میں گھر کی صفائی کرنے والی کمپنی کی سربراہ نے دبئی سمیت دنیا بھر میں برانچز کھولنے کا عزم ظاہر کردیا

برہنہ حالت میں گھر کی صفائی کرنے والی کمپنی کی سربراہ نے دبئی سمیت دنیا بھر ...
برہنہ حالت میں گھر کی صفائی کرنے والی کمپنی کی سربراہ نے دبئی سمیت دنیا بھر میں برانچز کھولنے کا عزم ظاہر کردیا
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں گزشتہ سال برہنہ حالت میں گھر کی صفائی ستھرائی کرنے والے مردوخواتین ملازم فراہم کرنے والی شرمناک کمپنی کھولی گئی تھی جس نے اب پوری دنیا میں یہ سروس مہیا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نکی بیلٹن اور لیانی وولیمن نامی دوخواتین نے برطانوی شہر پلیمتھ سے اس ’دی نیکڈ کلیننگ کمپنی‘ (The Naked Cleaning Company)کی بنیاد رکھی تھی جس کا دائرہ کار وہ اب تک برطانیہ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا اور نیدرلینڈز تک پھیلا چکی ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کے ’آپریشنز‘ دنیا بھر میں پھیلانے جا رہی ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی 95پاﺅنڈ (تقریباً 20ہزار روپے)فی گھنٹہ کے معاوضے پر ایسے مردوخواتین ملازم فراہم کرتی ہے جو برہنہ حالت میں گھر کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں۔ گاہک اس کمپنی کے ذریعے اپنی مرضی کے مرد یا عورت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں کہ وہ کتنی عمر کے ہوں اور ان کے جسم کی ساخت کیسی ہو، وغیرہ وغیرہ۔ اس کمپنی کی بانی خواتین کا کہنا تھا کہ ”نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی کام حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں تاہم ہمیں ان کی درخواستیں مسترد کرنی پڑ رہی ہیں کیونکہ ہمارے زیادہ تر گاہک درمیانی عمر کے تجربہ کار مردوخواتین کی خدمات حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ زیادہ تر گاہک بھرے جسم کی تجربہ کار خواتین کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ ہم جب ملازم یا ملازمہ کا گاہک سے کنٹریکٹ کرواتے ہیں تواس میں یہ شرط بھی شامل ہوتی ہے کہ وہ گاہک ان کے جسم کو چھوئیں گے نہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -