نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکرسریز 2صفر سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکرسریز 2صفر سے جیت لی
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکرسریز 2صفر سے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 12رنز سے شکست دیدی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 317رنز بناسکی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمبل نے 68جیسن ہولڈر نے 61اور جوشاڈی سلوا نے 57رنز بنائے۔دوسری اننگرمیں نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ نے 3تین کھلاڑیوں جبکہ ٹم ساوتھی اور جیمسن نے 2دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پہلی اننگر میں ویسٹ کی ٹیم نے صرف 131رنز بنائے تھے۔پہلی اننگر میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلیک وڈ 69رنز بنا کر نمایا ں رہے۔پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمسن نے 5جبکہ ٹم ساوتھی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیاتھا۔نیوزی لینڈنے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 460رنز بنائے تھے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نکلس نے 174نیل ویگنر نے 66جبکہ ول ینگ نے 43رنز بنائے تھے۔شاندرا بیٹنگ پر ہنری نکلس کو میچ جبکہ کائل جیمسن کو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -