کپتان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کے رقص کی ویڈیو سامنے آگئی ،دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ عامر جہانگیر اور انیل مسرت کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انیل مسرت اور صاحبزادہ عامر جہانگیر انتہائی خوشی کے عالم میں رقص کر رہے ہیں لیکن رقص پر مہارت حاصل نہ ہو نے کی وجہ سے دونوں کا رقص دیکھ کر ویڈیو بنانے والے شخص کی بھی ہنسی نکل گئی ،پھر بھی انیل مسرت اور جہانگیر ترین نے رقص کرنا بند نہ کیا بلکہ وہ اپنی کیفیت سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے ۔ٹوئٹر پر اینکر پرسن ثنا بچہ نے کہا کہ یہ دونوں حد سے زیادہ خوش لگ رہے ہیں ۔
Overjoyed I see! https://t.co/y52Bqud8nM
— Sana Bucha (@sanabucha) December 14, 2020