"ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے وزیراعظم نے وزیرخارجہ کواہم ٹاسک دے دیا" اینکر پرسن مہرین سبطین کا دعوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن مہرین سبطین نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم نے شاہ محمودقریشی کو ختم نبوتﷺکےحوالے سےبڑا ٹاسک دے دیا۔
اینکر پرسن مہرین سبطین نے دعوی کیا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر وزیراعظم عمران خان نے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ٹاسک دیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کو اعتماد میں لے کر فرانس کا اجتماعی طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو فرانس کی تمام پراڈکٹس کا بھی سرکاری طور پر بائیکاٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔