وکٹوں کے پیچھے کھڑے اعظم خان کی ڈیل اسٹین سے دلچسپ گفتگو،ویڈیو وائرل

وکٹوں کے پیچھے کھڑے اعظم خان کی ڈیل اسٹین سے دلچسپ گفتگو،ویڈیو وائرل
وکٹوں کے پیچھے کھڑے اعظم خان کی ڈیل اسٹین سے دلچسپ گفتگو،ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہمبنوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن) لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان کی ڈیل اسٹین سے گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعظم خان ڈیل اسٹین سے مخاطب ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ’کیا آپ جانتے ہیں،” آئی ایم آ فشر مین ٹو‘‘۔
اعظم کے اس جملے پر ڈیل اسٹین مسکرا دئیے اور کہا ”او ،رئیلی“ (یعنی واقعی)۔ جس کے بعد اعظم خان بھی مسکرا دئیے اور پھر بولرز اور فیلڈرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔گال گلیڈی ایٹرز میں اعظم خان کے علاوہ احسن خان اور محمد عامر بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ شاہد خان آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان تھے لیکن گھریلو ایمرجنسی کے باعث وہ وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

مزید :

کھیل -