ترکی نے بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرلیے

ترکی نے بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرلیے
 ترکی نے بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2 سال قبل سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تاہم اب ایک بار پھر یہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کیلئے اپنا سفیر نامزد کر دیا اور صدر طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے۔افق اولوتاس فلسطین کاز کے حامی اور ایران کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ترکی نے یہ فیصلہ نو منتخب امریکی انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تاہم اسرائیل نے اب تک جواب میں ترکی سفیر واپس بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں 2018 میں اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی اپنے سفیر کو واپس بلایا تھا۔