سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پرمسیحی بھائیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پرمسیحی بھائیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سندھ حکومت نے کرسمس کے موقع پرمسیحی بھائیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے تمام محکموں میں کام کرنے والےتمام مسیحی ملازمین کے لیے خوشخبری سنادی گئی ہے۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق سندھ حکومت نےتمام  مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن دینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ 18 دسمبر کو جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا مقصد ہے کہ مسیحی ملازمین کرسمس بھرپور طریقے سے مناسکیں۔