خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کی تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھا دیا۔جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سی ای سی، سی ڈبلیو سی، ایم این اے اور سینیٹرز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے جلسے کے حوالے سے ذمہ داریاں نہیں نبھائیں ان سے سوال ہونا چاہیے۔ جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ذمہ داری نہیں اٹھائی ان سے پوچھا جائے گا، پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل بھی ہو گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ صرف عمران خان سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے۔ پارٹی کومضبوط کرنا ہے۔ پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد استعفے کب استعمال کرنے ہیں اس پر آپ کو کسی مشکل میں نہیں ڈالیں گے، مشاورت کریں گے۔