پنجاب حکومت نے ائیر ریسکیو سروس کے لیےفنڈز مختص کردئیے

پنجاب حکومت نے ائیر ریسکیو سروس کے لیےفنڈز مختص کردئیے
پنجاب حکومت نے ائیر ریسکیو سروس کے لیےفنڈز مختص کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کر لیا گیا۔

 وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے  ہیں۔پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریسکیو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی-

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  اس منصوبے سے مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے- انشاء اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا- اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا۔

مزید :

قومی -