لاہور ، ڈیفنس میں تین افراد کی گھر میں گھس کر دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور ، ڈیفنس میں تین افراد کی گھر میں گھس کر دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی ...
لاہور ، ڈیفنس میں تین افراد کی گھر میں گھس کر دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)   لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تین افراد نے گھر میں گھس کر دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا  جبکہ دو فرار ہو گئے ۔ گرفتار ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے ۔پولیس نے میڈیکل کرانے کے بعد متاثرہ لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان نے تین موبائل فون اور  45 ہزار روپے بھی چھین لئے ۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  سی ی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ، وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے  اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔