اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کر لیا گیا ، الزام کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس کے افسر کو حساس معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس افسر کے خلاف ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ، پولیس افسرنے انکوائری کی تفصیلات غیر ملکی ایجنٹ کو فراہم کیں ، ملزم سے نقدی دو موبائل فون ، دو یو ایس بیز ، لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔