اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون بھی سست روی کا شکار ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے، انتہائی مفید مشورے

اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون بھی سست روی کا شکار ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے، انتہائی ...
اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون بھی سست روی کا شکار ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے، انتہائی مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون صارفین کو گاہے فون کی سست روی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اب ماہرین نے اینڈرائیڈ فون صارفین کو اس حوالے سے کچھ مفید مشورے دے دیئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے وہ اپنے فون کی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ دی سن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون سست روی کا شکار ہے اور اس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے تو سب سے پہلے اس میں انسٹال کی گئی غیرضروری ایپلی کیشنز کو نکال باہر کیجیے۔ اس سے نہ صرف سٹوریج میں جگہ خالی ہو گی بلکہ فون کی مجموعی کارکردگی بھی بہتر ہو جائے گی۔ 
ماہرین کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ فونز کی سٹوریج اپ گریڈ کرنے سے بھی اس کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ اسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز کا یہی وہ سب سے بڑا فائدہ بھی ہے جس سے آئی فون صارفین محروم رہتے ہیں۔ اینڈرائیڈ فونز میں کئی طرح کے اینٹی وائرس مفت ملتے ہیں چنانچہ اگر کارکردگی کا مسئلہ درپیش آ رہا ہے تو کوئی بھی اچھا اینٹی وائرس انسٹال کرکے فون کو سکین کریں اور اس میں موجود برے سافٹ ویئرز سے نجات حاصل کریں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ فون کو گاہے ری سٹارٹ کرتے رہنا بھی اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ اینڈرائیڈ فون کو ری سٹارٹ کرنے سے اس میں محفوظ ہونے والی عارضی فائلیں ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں اور رینڈم ایکسیس میموری (RAM)صاف ہو جاتی ہے جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ لائیو وال پیپر کو ’آف‘ کر دینے اور کیشے کو باقاعدگی سے کلیئر کرتے رہنے سے بھی فون کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔