حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں ہماری کارکردگی کا احساس نہیں: پرویز الہی

حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں ہماری کارکردگی کا احساس نہیں: پرویز الہی
حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں ہماری کارکردگی کا احساس نہیں: پرویز الہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ہوں یا مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانا ہماری کارکردگی کا حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں احساس نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر سے مسلم لیگ قصور کے صدر سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل اور عمر مجید وڑائچ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، آئندہ الیکشن میں فائدہ نقصان دونوں جماعتوں کا اکٹھا ہو گا، پنجاب اسمبلی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ، نکاح نامہ میں ختم نبوت ﷺ کا کالم شامل کرنا، ایف اے تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ اور پرائمری تک ناظرہ پڑھانا جیسی قانون سازی کی۔

انہوں نے کہا کہ جس سے پاکستان کی بنیادیں مضبوط ہوئیں اورنئی نسل کو بے راہ روی سے بچایا، پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ورثہ ہے جس میں اسلام، ثقافت اور دین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی، سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے، جنہوں نے ووٹ دئیے ان کے مسائل حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کاموں کا جال بچھایا، ہماری سیاست کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

مزید :

قومی -