میرانشاہ میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی 

میرانشاہ میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی 
میرانشاہ میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل میرانشاہ میں خودکش حملے میں 13 افراد زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل" 92 نیوز "کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ خودکش حملہ آور نے دتہ خیل روڈ پر سراج فلنگ سٹیشن کے قریب خود کو اڑا لیا۔پولیس کا کہناہے کہ خودکش حملہ آورموٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 9 سیکیورٹی اہلکار اور4 عام شہری شامل ہیں۔