لاہور ( طیبہ بخاری سے )سری لنکا کے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں پاک بحریہ لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد ارسلان کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد ارسلان کو کولمبو میں ہونے والی گریجویشن تقریب میں بہترین غیر ملکی نیول آفیسر کے اعزاز گولڈن اول ایوارڈ (golden owl award) سے نوازا گیا۔دوران تربیت 15 ممالک کے غیر ملکی افسران میں سے بہترین غیر ملکی نیول افسر کا ایوارڈ افواج پاکستان کی شاندار تربیتی روایات کا مظہر ہے ۔
سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع، میجر جنرل ریٹائرڈ Paruna Jayasekera اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔