اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک ہاتھ میں تلوار لے کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا۔تحریک انصاف مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی۔ اپنے لیے رعایتیں مانگنے کی خاطر مذاکرات اور سول نافرمانی کے منصوبے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔آگے بڑھنا ہے تو اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادیں، پہلے ہی بہت ہے۔