دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سابق صدر، سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اوورسیز اور انٹرنیشنل افیئرز سابق کوارڈینیٹر شیخ قیصر محمود گزشتہ دنوں دبئی متحدہ عرب امارات کے نجی دورہ پر آئے تو ان کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر غلام محی الدین نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے سابق سینئر نائب صدر اور موجودہ پیٹرن چودھری عبدالغفار اور مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے شرکت کی- شیخ قیصر محمود کی آمد پر لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھول پیش کیے-
اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے کہا کہ امارات میں جب سے وومن ونگ کا قیام عمل میں آیا ہے وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے مثالی کام کیا ہے - انہوں نے خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ کیا- انہوں نے یو اے ای کے پاکستانی نوجوانوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور سوشل میڈیا ونگ بنایا جس نے مسلم لیگ کے منشور اور قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کو ہر فرد تک پہنچایا - پیٹرن چودھری عبدالغفار نے کہا کہ آج سے 25 سال قبل مسلم لیگ ن کو یو اے ای میں متعارف کرانے کے لیے انہوں نے بہت کام کیا اور مشکل وقت دیکھا ہے- انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کے لیے امارات میں بھی اور پاکستان میں بھی کام کر رہے ہیں-مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر غلام محی الدین نے کہا کے امارات میں مسلم لیگ کے سب سے زیادہ پروگرام دبئی میں ہوئے ہیں جن میں مسلم لیگ کا اندرون اور بیرون ملک ووٹ بینک بڑھانے کے سلسلہ میں مثالی کام کیا گیا ہے اور کیا جا رہا ہے-دبئی میں مسلم لیگ ن سہیل عامر گھمن کی صدارت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے-
مہمان خصوصی شیخ قیصر محمود نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی احسن کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی- انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے رہنماؤں کی قیادت میں پہلے بھی بہت کام کیا ہے جبکہ اب بھی عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات کیے جا رہے ہیں- تقریب کے آخر میں شیخ قیصر محمود نے اپنے میزبان میاں غلام محی الدین اور شرکاء چودھری عبدالغفار اور ڈاکٹر فوزیہ نسیم کا شکریہ ادا کیا-